تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...

چہلم امام حسین: کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کے معطل ویزے بحال

اسلام آباد : پاکستان میں موجودعراقی سفارتخانے نے پاکستان سے کربلا جانے والے زائرین کیلئے معطل ویزوں کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود عراقی سفارتخانے کا چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے معطل ویزوں کی بحالی اور دیگر سفری سہولیات سے متعلق اہم بیان جاری کیا۔

اربعین امام حسین کیلئے پاکستان سے کربلا جانے والے زائرین کیلئے معطل ویزوں کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

اربعین امام حسین میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے عراقی فضائی ریزرویشن کی سہولت دستیاب کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی زائرین کو ایران کے ذریعےعراقی سرحدوں سے داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی اور زائرین کو ضروری سفری طریقہ کار مکمل کرنے کیلئے عراقی ائیرویز کے دفتر رجوع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

عراقی سفارتخانے کیمطابق زائرین کے سفر کو محفوظ بنانے اورسہولیات دینے کے حوالے سے کوششوں میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی عراقی ہم منصب کو 10 ستمبرکی ٹیلیفونک کال نے کلیدی کردارادا کیا۔

عراقی سفارتخانے کی طرف سے معطل شدہ ویزا بحالی عمل میں غیر معمولی کوششوں پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -