تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عراق مظاہرے: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 13 مظاہرین جاں بحق، تعداد 260 ہوگئی

بغداد: عراق میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزید 13 مظاہرین جاں بحق ہوگئے، اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 260 سے تجاوز کرگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 افراد سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کو دارالحکومت بغداد میں نشانہ بنایا گیا، حالیہ ہلاکتوں کے بعد اب تک مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے مظاہرین کی تعداد 260 سے تجاوز کرگئی۔

مزید پڑھیں: کربلا میں ایرانی قونصل خانے پر مظاہرین کا دھاوا

یہ بھی پڑھیں: عراقی وزیراعظم استعفیٰ دینے پر آمادہ

عراقی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مظاہرین کے نماز جنازے پر بھی فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے مین مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر سے حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز ہوا جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، مظاہرین نے حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں عراقی صدر نے اپنے سرکاری خطاب میں ملک بھر میں نئے انتخابات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عادل عبدالمحمدی عہدہ مشروط طور پر چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -