تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

شوہر نے بیوی کو چلتی گاڑی سے دھکا دے کر مار ڈالا

بغداد: عراق میں شوہر نے فیصلے کی مخالفت کرنے پر بیوی کو چلتی گاڑی سے دھکا دے کر مار ڈالا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی عراق کے ذیقار صوبے میں خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی میں سفر کررہی تھی کہ بات چیت کے دوران خاتون نے تیسری شادی کی مخالفت کی تو شوہر کو غصہ آگیا، اس نے تیز رفتار گاڑی سے بیوی کو دھکا کر نیچے پھینک دیا۔

گاڑی سے نیچے گرائے جانے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں بعدازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ذیقار صوبے کے ضلع قلعہ سقر میں گزشتہ ہفتے پیش آیا، زخمی خاتون علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھیں۔

خاتون نے دوران علاج بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے شوہر کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو تیسری شادی سے روکنے کی کوشش کی تھی اور وہ خود ملزم کی دوسری بیوی تھی۔

عراقی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں خواتین کیخلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے سبب گھریلو تشدد کے انسداد کا قانون جاری کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -