اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

عراق جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

(18 ستمبر 2025): عراق جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر آگئی، عراقی حکام نے مقدس مذہبی مقامات پر زائرین کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں۔

عراقی حکام کے مطابق عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمرکی حد مقرر کردی گئی ہے، ہدایات کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو  زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں ہوگا، 50 سال سے کم عمر مرد کو فیملی کے ہمراہ درخواست دینے پر ویزا جاری کیا جائے گا۔

عراقی حکام نے زور دیا کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی کو محدود کرنے کے لیے نہیں بلکہ ہر سال خصوصاً بڑے مذہبی مواقع پر آنے والے لاکھوں زائرین کے لیے سیکیورٹی، تحفظ اور لاجسٹک انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ نئے قوانین عراق کے مقدس مزارات اور مقدس شہروں کے زیارت کے مقصد سے داخلے کے خواہشمند تمام غیر ملکی درخواست دہندگان پر لاگو ہوں گے۔

عراقی حکام نے سفری گروپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویزا کے لیے درخواست دینے سے پہلے تازہ شرائط کا بغور جائزہ لیں، یہ اعلان عراق کی زیارتی پالیسیوں میں ایک اہم تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے اور اس کے ممکنہ زائرین پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں