تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عراقی وزیراعظم استعفیٰ دینے پر آمادہ

بغداد: عراق میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد صدر نے قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر برھم احمد صالح نے جمعے کے روز اپنے خطاب میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنا عہدہ چھوڑنے پر راضی ہوگئے۔

برھم احمد کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل طاقت، تشدد کے استعمال میں نہیں بلکہ بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں 30 افراد جاں بحق

اُن کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم متبادل امیدوار دستیاب ہونے کی صورت میں عہدہ چھوڑنے پر راضی ہیں تاکہ ملک میں جاری مظاہرے ختم ہوں اور امن و امان قائم کیا جاسکے۔

عراقی صدر کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے ملاقات کر کے مشاورت کی، نیا انتخابی قانون آئندہ ہفتے پارلیمان میں پیش کردیا جائے گا جس سے شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہوگی اور جیسے ہی قانون منظور ہوگا عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا جائےگا۔

یاد رہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں گزشتہ ماہ سے مظاہرے جاری ہیں، مختلف واقعات میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر عہدہ چھوڑیں اور ملک میں 60 روز کے اندر نئے انتخابات کرائے جائیں۔

Comments

- Advertisement -