تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

ایک اور عرب ملک میں شراب پر پابندی عائد

عراق میں سات سال قبل منظور ہونے والے اس قانون عمل درآمد شروع ہو گیا ہے جس میں شراب پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 2016 میں پارلیمنٹ نے شراب پر پابندی کا بل منظور کیا تھا اور اب 7 سال بعد اس قانون پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔

20فروری کو شائع ہونے والے سرکاری گزٹ میں اس قانون کو شامل کیا گیا ہے اور الکحل کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سرحدی گزر گاہوں، ایئرپورٹس اور آمد و رفت کے راستوں پر تعینات متعلقہ حکام کو الکحل ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عراق میں الکحل مشروبات کا لائسنس صرف غیرمسلموں کو دیا جاتا ہے اور عوامی مقامات پر شراب پینے کی ممانعت نہیں تاہم اس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔

قانون کے تحت درآمد شدہ الکحل مشروبات پر پابندی عائد ہے اور اسے مقامی بازاروں یا گھریلو مصنوعات کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

Comments