تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بغداد میں 2 خودکش دھماکے، 20 افراد جاں بحق

بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں بیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے وسطی بغداد میں واقع التاران اسکوائر کی مصروف مارکیٹ میں ہوئے، خودکش دھماکوں کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بغداد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو التاران اسکوائر کے قریب اڑایا، ابھی تک کسی گروپ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں پرتشدد واقعات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں، گذشتہ سال اگست میں بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل مئی میں بھی بغداد خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا تھا، ان دھماکوں کے نتیجے میں 64 افراد جاں بحق جبکہ 87 زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ رواں سال 29 اگست کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -