The news is by your side.

مضمون میں خود کو ’موٹا‘ دکھانے پر عراقی اداکارہ جریدے پر برس پڑیں

عراق سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ انس طالب نے برطانوی جریدے ’دی اکانمسٹ‘ کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جریدے نے ایک مضمون میں انس طالب کی تصویر استعمال کی۔ مضمون میں لکھا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں۔ مضمون کو ’خواتین مردوں سے موٹی کیوں ہیں‘ کا عنوان دیا گیا۔

انس طالب نے اپنے ردعمل میں کہا: ’میری تصویر کو بغیر اجازت مضمون میں استعمال کیا گیا ہے، تصویر میں فوٹو شاپ کے ذریعے ردوبدل کر کے مجھے موٹا دکھایا گیا، یہ میری پرائیوسی کی خلاف ورزی ہے‘۔

انس طالب نے مضمون کو عرب خواتین کی توہین کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جریدے کو یورپی اور امریکی خواتین کے بجائے عرب خواتین کے موٹاپے کی فکر کیوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جس طرح کی ہوں یا جیسی دکھتی ہوں یہی میرے لیے سب کچھ ہے، میں اس میں خوش ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں