تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عراق میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، ہلاکتوں کی تصدیق

بغداد : عراقی ہیلی کاپٹر فوجی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں عملے کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق کا فوجی ہیلی کاپٹر دارالحکومت بغداد سے 170 کلومیٹر شمال میں واقع قصبے امریلی کے نزدیک ایک جنگی کارروائی کے دوران پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 45 منٹ پر گرکر تباہ ہوا۔

عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کی جانب سے تاحال وضاحت نہیں کی گئی کہ فوجی ہیلی کاپٹر کارروائی کے دوران دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بنا یا پھر فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوا۔

2017 میں عراقی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے داعش کے گروہوں کیخلاف لڑائی میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے مذکورہ علاقے میں گزشتہ کچھ ماہ کے دوران مسلسل فوجی آپریشن کیے جارہے ہیں جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شریک ہیں۔

Comments

- Advertisement -