تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عراقی اسپتال میں آتشزدگی: جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی

بغداد : عراقی شہر ناصریہ کے اسپتال میں ہولناک آتشزدگی نے 92 افراد لقمہ اجل بنا دیا، آگ اسپتال کے کرونا وارڈ میں بجلی کی تاریں جلنے سے پھڑکی۔

تفصیلات کے مطابق عراقی دارلحکومت بغداد کے الحسین نامی اسپتال کے کرونا وارڈ میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 92 تک پہنچ گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عراقی حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آتشزدگی کا یہ واقعہ عراقی شہر ناصریہ میں پیش آیا، سرکاری میڈیا کے مطابق تین ماہ قبل بنائے گئے 70 بستروں پر مشتمل کرونا وارڈ میں بجلی کے تاروں میں آگ بھڑکی جو پھیلتے ہوئے آکسیجن سلینڈر تک پہنچ گئی، جس کے باعث آکسیجن سلینڈر پھٹ گیا اور وارڈ میں موجود متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

عراقی وزیرِ اعظم مصطفی الکاظمی نے اسپتال مالک کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق اس واقعے میں ایک شہری کے اہل خانہ سمیت 2 پڑوسی بھی جاں بحق ہوئے جس پر متاثرہ شخص نے شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے سمجھ نہیں آرہا کہ گھر والوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں میں سے کس کو تسلی دوں جب کہ دوسرے شہری کا کہنا تھا کہ اسپتال اپنے پیاروں کے علاج معالجے کے لیے آئے تھے اور اب وہ کفن میں واپس جا رہے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسپتال کے میڈیکل اسٹاف کا کہنا تھا کہ عمارت میں بنیادی حفاظتی انتظامات کی بھی کمی تھی ، انہوں نے حکام کو تین ماہ قبل حادثے کے خدشے سے متعلق آگاہ کردیا تھا لیکن انہوں نے ہر مرتبہ پیسوں کی عدم موجودگی کا بہانہ کیا۔

یاد رہے رواں برس اپریل میں بغداد کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 82 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ آگ بغداد کے ابن الخطیب اسپتال کے آکسیجن ذخیرہ کرنے والے اسٹور میں سیلنڈر پھٹنے سے لگی تھی۔

Comments

- Advertisement -