ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کا رمادی پرقبضہ، عراقی وزیراعظم کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراقی سیکیورٹی فورسز نے شدید جھڑپوں کے بعدرمادی پرکنٹرول حاصل کرلیا، اس موقع پر وزیراعظم حیدرالعبادی بھی رمادی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے عراقی صوبے النبارکےدارلحکومت رمادی کےداعش کے چنگل سے آزاد کرانے کےبعد عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے شہرکا دورہ کیا۔

رمادی پرکنٹرول حاصل کرنےکے بعد عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا شہر کا یہ پہلا دورہ ہے، عراقی فوج نے کئی مہینوں کے محاصرے کے بعد الرمادی کو داعش سے آزاد کرایاتھا۔

عراقی شہررمادی میں داعش کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں داعش کے کئی اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق حیدرالعبادی الانبار کے فوجی کمانڈر کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں الانبار یونیورسٹی پہنچے جہاں انہوں نے فوجی قیادت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سرگرم فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔

عراق میں داعش کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور ملیشیاوٰٗں کی کامیاب کاروائی جاری ہیں دوسری جانب شام میں بھی روس کی جانب سے کی جانے والی فضائی کاروائیوں کے سبب داعش کو پسپائی کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی مفتی اعظم نے بھی داعش کواسرائیلی فوج کا حصہ قراردیتے ہوئے اسلام دشمن تنظیم قراردیا تھا جو کہ اسلام اورمسلمانوں کا تشخص اقوامِ عالم میں مسخ کرنے کے درپے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں