تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عدنان الزرفی عراق کے نئے وزیراعظم نامزد

بغداد: عراقی صدر بارہم صالح نے ملک میں مہینوں طویل سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے عدنان الزرفی کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر بارہم صالح نے نجف کے سابق گورنر عدنان الزرفی کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔

نامزدگی کے بعد 54 سالہ الزرفی کو 30 دن میں کابینہ تشکیل دے کر عراقی پارلیمنٹ سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔

عراق کے نامزد وزیر اعظم عدنان الزرفی پارلیمنٹ میں سابق وزیراعظم حیدر العبادی کے النصر پارلیمانی اتحاد کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عراقی حکومت کے خلاف احتجاج، بزرگ تاجر دوران نشریات دوران دم توڑ گیا

الزرفی نگراں وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی جگہ لیں گے، جنہوں نے دسمبر میں حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں کے بعد اقتدار چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے خلاف مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوان ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات مہیا کرنے میں ناکام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 فروری کو سابق وزیر ٹیلی کمیونی کیشن محمد توفیق علاوی کو ملک کا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ ایک ماہ کے بعد آئینی مدت کے دوران اپنی کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد یہ ذمہ داری نئے وزیراعظم کو سونپی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -