تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عراق میں ملکی تاریخ کی مہنگی ترین شادی ، مہر 8 ارب عراقی دینار مقرر

بغداد : عراق میں ملکی تاریخ کی مہنگی ترین شادی ہوئی ، جس میں حق مہر 8 ارب عراقی دینار مقرر کیا گیا جبکہ شوہر بیوی کو 5 ارب دینار مہر موجل کے طور پر دینے کو تیار ہیں ، ناقدین نے کہا اتنے مہر کا رواج عراق میں معمر کنواریوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق عراق میں ملکی تاریخ کی مہنگی ترین شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

بغداد کے علاقے الکرخ میں عدالت نے ایک ایسے نکاح نامے کی دستاویز جاری کی، جس میں مہر کی رقم آٹھ ارب عراقی دینار یعنی 80لاکھ ڈالر یا تقریباً ایک ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے مقرر ہوا۔

نکاح نامے کے مطابق دلہن مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ہے اور دولہا کی جانب سے یہ بھی اقرار نامہ جمع کرایا گیا ہے کہ وہ مطلقہ دلہن کے دو بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کا بھی ذمہ دار ہو گا۔

حق مہر کی 8 ارب دینار میں سے 3 ارب پیشگی ادا کردیئے گئے جبکہ 5 ارب دینار مہر موجل کے طور پر طے ہوئے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ دلہن جب بھی 5 ارب دینار طلب کرے گی شوہر کو یہ رقم ادا کرنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر مہنگی ترین شادی پر تنقید کی جا رہی ہے اور آٹھ ارب دینار مہر کی خبر پر ہر کوئی حیران ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ مہر سے سماج میں مسائل پیدا ہوں گے۔

سوشل میڈیا صارفین سوال کررہے ہیں کہ آخر اتنی بھاری مہر کی کیا ضرورت پڑ گئی جبکہ ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنی زیادہ مہر کا رواج عراق میں معمر کنواریوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ عرب دنیا میں عراق معمر کنواریوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبرپر ہے۔

Comments

- Advertisement -