جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

آئرلینڈ کا انگلینڈ کیخلاف بند اسٹیڈیم میں کھیلنے پر اعتراض

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف بند اسٹیڈیم میں کھیلنے پر اعتراض کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے ساتھ بند اسٹیڈیم میں کھیلنے پر اعتراض اٹھادیا، کرونا کے باعث میچز بند اسٹیڈیم میں بغیر تماشائی کھیلے جارہے ہیں۔

آئرلینڈ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ خالی کرسیوں کے باعث فیلڈرز کو وائٹ بال پکڑنے میں مسئلہ ہورہا ہے، ایجس باؤل کے میدان میں کرسیاں سفید ہیں، وائٹ بال پکڑنے میں مشکل پیش آئے گی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں رفتہ رفتہ بحال ہورہی ہیں اور کرکٹ سمیت دیگر مقابلے بند اسٹیڈیم میں بغیر تماشائیوں کے کھیلے جارہے ہیں۔

فیلڈرز کو بھی باؤنڈری پر کیپ، سویٹرز اور دیگر سامان رکھنا پڑ رہا ہے اور گیند اٹھانے کے لیے بھی باؤنڈری کے باہر خود ہی جانا پڑرہا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں