جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

کراچی : پولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت، ایس آئی یو کے 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت کے واقعے پر اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) پولیس کی زیرحراست نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

جس کے بعد اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے چھ اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ 6 کے حکم پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ زیرحراست شہری عرفان کو ایس آئی یو کے اہلکاروں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ دیگر چار اہلکار تاحال مفرور ہیں تاہم مفرور اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متوفی کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اپنے “پیٹی بھائیوں” کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں