اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت، پابندی عائد کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر پانچ میچز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا۔

کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے عرفان پر جرم ثابت ہونے پر پابندی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ الزام لگ گیا

عرفان پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

چند برس قبل عرفان آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے، آسٹریلیا میں لوکل کرکٹ کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں