ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

عرفان نیازی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے روک لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے آل راؤنڈر عرفان نیازی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس افسر نے روک لیا۔

پاکستان کے کرکٹر عرفان خان نیازی کو حال ہی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اس وقت روکا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کر رہے تھے۔

 آل راؤنڈر نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کی۔

تاہم وہ ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ خوشگوار گفتگو میں مصروف نظر آئے۔

پولیس اہلکار نے عرفان نیازی کی گاڑی روکی اور پوچھا کہ کیا آپ نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی ہے؟” جب کرکٹر کچھ الجھن کا شکار ہوئے تو افسر نے جواب دیا، "آپ نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی، آپ کو جرمانہ کیا جائے گا۔

گفتگو اس وقت دوستانہ موڑ اختیار کر گئی جب پولیس اہلکار نے عرفان سے ان کا نام اور ٹیم کے بارے میں پوچھا جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ وہ حیدرآباد کنگزمین کے لیے کھیلتے ہیں۔ جلد ہی یہ بات چیت کرکٹ کی طرف مڑ گئی اور اہلکار نے پی ایس ایل کے کچھ یادگار لمحات کا ذکر کیا۔

ٹریفک افسر نے عرفان کی تعریف کی اور کہا کہ ’آپ ہماری کمیونتی کا اثاثہ ہیں لیکن سیٹ بیلٹ باندھنا آپ کی اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔‘

پولیس اہلکار نے مذاق میں عرفان سے کہا کہ اب آپ پر 5000 روپے کا "چھوٹا سا جرمانہ” عائد ہوتا ہے۔

بعدزاں ٹریفک افسر نے انہیں جانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ پہنیں اور دوسروں کو بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ترغیب دیں، قومی کرکٹر نے بھی مسکراتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عرفان نیازی نے 2024 میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا، اب تک قومی ٹیم کے لیے نو ون ڈے  اور 14 ٹی ٹوئنٹی  میچ کھیل چکے ہیں۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں