بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

عرفان پٹھان کی ایشیا کپ کے فائنل سے قبل پاکستانی ٹیم کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی(26 ستمبر 2025): پاکستان کے خلاف آگ اگلنے والے سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم کی قابل اعتماد کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری اے سی سی مینز ٹی 20 ایشیا کپ 2025 میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہمیں بھارت بمقابلہ پاکستان فائنل دیکھنے کو ملے گا، بھارتی ٹیم کی جیت کے تسلسل نے دیگر ٹیموں کے درمیان واضح فرق پیدا کر دیا ہے۔

عرفان پٹھان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف میں کہا کہ پاکستانی ٹیم نے خاص طور پر بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں بہتری دکھائی ہے۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے جمعرات کو سپر فور کے ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 11 رنز سے سنسنی خیز فتح کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔

یاد رہے کہ بھارت اب تک 8 بار ایشیا کپ ٹرافی جیت چکا ہے جبکہ پاکستان صرف 2 بار ایشیا کپ جیت سکا اور آخری بار گرین شرٹس آخری بار 2012 میں ایشین چیمپئن بنے تھے۔

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل کھیلیں گے جو اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں