ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

بھارتی بلے بازوں کی ناکامی پر عرفان پٹھان کا ٹوئٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(23 فروری 2026): جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور ورلڈ کپ میں بیٹنگ لائن کی مسلسل ناکامی پر سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ٹیم کی آج کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ انہوں نے جنوبی افریقی باؤلرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افریقی باؤلرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

عرفان پٹھان کے مطابق صرف آج کا میچ ہی نہیں بلکہ پورے ورلڈ کپ کے دوران بھارتی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی ہے، جو کہ ٹیم کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کوئی وقتی ناکامی نہیں بلکہ ایک ایسا سلسلہ ہے جو ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی ٹیم انڈیا کے ساتھ چل رہا ہے، سابق آل راؤنڈر نے تسلیم کیا کہ پروٹیز باؤلرز نے جس نظم و ضبط کے ساتھ باؤلنگ کی، بھارتی بلے باز اس کا دباؤ برداشت نہ کر سکے۔

عرفان پٹھان کے اس ٹویٹ نے بھارتی کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کی یہی صورتحال رہی تو بھارت کے لیے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وکرانت گپتا جیسے سینئر صحافیوں نے بھی ابھیشیک شرما اور تلک ورما جیسے نوجوان کھلاڑیوں کی دباؤ میں کھیلنے کی صلاحیت پر سوالات اٹھائے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں