جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پاک بھارت میچ پر غیرضروری ٹوئٹ کے باعث عرفان پٹھان تنقید کی زد میں!

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان غیرضروری ٹوئٹ کے باعث ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے، انھوں نے پاکستان اور بھارت کے بے نتیجہ ختم ہونے والے میچ کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔

بھارت کے سابق لیفٹ ہینڈ فاسٹ بولر کا اپنی ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بہت سارے پڑوسیوں کے ٹی وی بچ گئے آج‘، اس کے جواب میں پاکستانی تو انھیں کرارا جواب دے ہی رہے تھے مگر اب انھیں بھارتی صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

معروف بھارتی صحافی اور پروفیسر اشوک سوین نے بھاری پیسر کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ’ عرفان چاہے کچھ بھی کہہ لیں یا کچھ بھی کرلیں، بھارت میں ہندو بالادستی چاہنے والے کبھی انھیں اپنا نہیں مانیں گے‘۔

بھارتی بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ کی طرف سے عرفان کو مخاطب کرتے ہوئے ایک صارف نے طنز کیا کہ ’عرفان کی قوم پرستی کی سبسکرپشن میں مزید سات روز کا اضافہ کردو‘۔

راکھی نامی صارف بھی اس عمل پر برہم نظر آئیں اور انھوں نے اپنے اکائونٹ سے لکھا کہ ’کھیل اور اپنے پڑوسیوں کا احترام کریں‘۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ مسلسل بارش کے سبسب ختم کردیا گیا تھا اور دنوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں