جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عرفان قادر کو اہم قلمدان سونپ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان قادر ایڈووکیٹ کو معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عرفان قادر کو اہم قلمدان سونپ دیا گیا۔

عرفان قادر کو معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ تعینات کردیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہبطور معاون خصوصی احتساب و داخلہ کااطلاق 7 اکتوبر 2022 سے ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم شہبازشریف کے 8 نئے معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے گئے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کو معاون خصوصی برائے تخیف غربت و سماجی تحفظ ، نوابزادہ افتخار احمد خان کو معاون خصوصی امور کشمیر و گلگت بلتستان اور میاں رضا ربانی کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کامرس مقرر کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مہر ارشاد احمد امور برائے بین الصوبائی رابطے اور مہیش کمار ملانی وزارت قومی صحت ، سردار سلیم حیدر وزارت سمندر پار پاکستانیز ، تسنیم قریشی وزارت صنعت و پیداوار پر اور آبی امور پر محمد علی شاہ باچا وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں