کراچی : پیپلزپارٹی نے لیگی رہنما عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر لیگی رہنما پرالزامات کا انکشاف ہونے کے بعد بختاور بھٹو اورآصفہ بھٹو زرداری نے شدید رد عمل ظاہرکیا ہے۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیمار ذہن شخص کو جیل میں ہونا چاہئیے اس پارٹی میں نہیں کہ جس کی سربراہ ایک خاتون رہی ہو۔
بختاور بھٹو زرداری کا یہ ٹوئیٹ لیگی رہنما عرفان اللہ مروت کیلیے تھا جن سے متعلق خبریں گرم تھیں کہ وہ پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔
بختاوربھٹو نے جس ٹوئیٹ پرردعمل ظاہر کیا اس میں لکھا تھا کہ عرفان اللہ مروت زیادتی کیس میں ملوث ہیں، ان پر ذوالفقار بھٹو کے سپورٹر کی بیٹی سے بد سلوکی کرانے کا الزام ہے۔
Sick man should be rotting in a jail cell somewhere not coming anywhere near #PPP. Party that was led by a woman will not tolerate such ppl. https://t.co/2gBTSzsWHf
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) February 25, 2017
آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ٹوئیٹ میں کہا کہ عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے، پارٹی کا بنیادی اقدار خواتین کی عزت کرنا ہے غیر قانونی اقدامات قابل مذمت ہیں۔
Mr Irfanullah Marwat should not be in #PPP 1 of the core PPP values is respect for women! His repulsive&illegal actions are reprehensible
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) February 25, 2017
دوسری جانب پیپلزپارٹی ذرائع نے بھی عرفان اللہ مروت کی پارٹی میں شمولیت کی واضح الفاظ میں تردید کردی ہے، ذرائع کے مطابق عرفان اللہ مروت کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ آج کے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر میں عرفان االہ مروت نے شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔