تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

ناراض بیوی نے شوہر کو ’فروخت‘ کے لیے پیش کردیا

میاں بیوی کے درمیان چھوٹی موٹی تکرار تو چلتی رہتی ہے تاہم اس دوران کوئی بیوی شوہر کو فروخت کے لیے پیش نہیں کرتی لیکن نیوزی لینڈ میں رہنے والی ایک آئرش خاتون نے پکنک پر نہ لے جانے پر شوہر کو ہی فروخت کے لیے پیش کردیا۔

نیوزی لینڈ میں رہنے والی ایک آئرش خاتون نیلامی کی ویب سائٹ پر شوہر کی فروخت کا اشتہار لگادیا اور اس اشتہار کے بعد خاتون اور ان کا شوہر پوری دنیا میں مشہور ہوگئے۔

دو بچوں کی ماں لنڈا میک ایلسٹر نے اپنے شوہر جان میک ایلسٹر کو فروخت کرنے کے لیے نیلامی سائٹ ٹریڈ می پر اشتہار لگایا۔

درحقیقت خاتون کے شوہر جان میک ایلسٹر گرمیوں کی چھٹیوں میں لنڈا اور دونوں بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر 2 دن کے لیے مچھلی پکڑنے گئے تھے اور لنڈا ان کی اس حرکت سے بہت ناراض تھیں۔

خاتون نے اشتہار میں اپنے شوہر کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ 37 سالہ جان میک ایلسٹر ایک کسان ہیں جن کا قد 6 فٹ 1 انچ ہے، وہ شوٹنگ اور مچھلی پکڑنے کا شوق رکھتے ہیں جب کہ انہیں گھریلو کاموں میں کچھ تربیت کی ضرورت ہے۔

اہلیہ کے شوہر جان میک ایلسٹر کو اس کا علم اپنے دوستوں کے ذریعے ہوا اور وہ یہ اشتہار دیکھ کر ہنس پڑے۔

بیوی نے یہ اشتہار اپنے فیس بک پر بھی شیئر کیا اور حیران کن طور پر اس نیلامی کی پیشکش میں 12 افراد نے دلچسپی ظاہر کی، بولی 100 ڈالر سے بڑھ کر 7400 روپے تک پہنچ گئی۔

بہت سے ممکنہ خریداروں نے لنڈا سے مضحکہ خیز سوالات کیے تاہم اس پوسٹ کو چند گھنٹوں بعد ہٹا دیا گیا۔

ویب سائٹ کے مینیجر جیمز ریان نے بھی اس اشتہار پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس نے پہلی بار کسی کو اپنے پارٹنر کو فروخت کرنے کے لیے ایسے کرتے دیکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -