The news is by your side.

Advertisement

‏’سیالکوٹ کی آئرن لیڈی نے پی پی میں آنے کیلیے رابطہ کیا ہے‘‏

‏ پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ سیالکوٹ کی آئرن لیڈی نے بھی پی پی میں آنے کیلئے اپروچ ‏کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی ‏کےکئی ارکان ہمارےساتھ رابطے میں ہیں۔

نبیل گبول نے کہا کہ بلاول نے ن لیگ کو پھر پیشکش کی استعفےدیں ہم ساتھ ہوں گے پنجاب سےن لیگ ‏استعفے دے ہم بھی استعفےدےدیں گے ن لیگ استعفےدےمیدان میں آئےہم بھی استعفے دیں گے تحریک ‏تحریک کرتےہیں استعفے کے بغیرتحریک نہیں چلتی۔

نبیل گبول نے کہا کہ 2022میں ویسے ہی الیکشن ہو رہے ہیں 2022میں مہنگائی مزیدبڑھےگی لوگ ان سےتنگ ‏آجائیں گے اس لیے بائی الیکشن کی جگہ عمران خان مڈٹرم الیکشن پرجائیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کایہ ہی مسئلہ ہےکبھی ایک بات کبھی ‏دوسری بات کرتی ہے ہم نےبہت پہلےکہاتھااستعفےدیں اور میدان عمل میں آئیں حقیقی اپوزیشن اس وقت صرف ‏پی ڈی ایم ہے پی ڈی ایم اپنےمقصدتک نہ پہنچی سکی کیونکہ پیپلزپارٹی الگ ہوگئی پیپلزپارٹی عین موقع پر الگ ‏ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں