تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے’

پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ملک کی تاجر برادری میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری سیاسی بے چینی نے ملک کی معیشت کو بھی نقصان پہنچایا ہے جس پر اب تاجر برادری نے بھی آواز اٹھانا شروع کردی ہے۔

شہر قائد میں کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی اس حوالے سے مقتدر حلقوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے کاروبار کو تباہ کردیا ہے اگر مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

تاجر رہنما نے مزید کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں تمام سیاسی فریقین کو سوچنا ہوگا اور اس صورتحال سے نکلنے کیلیے سیاسی مخالفین کو ایک میز پر بٹھا کر مسائل حل کرائے جائیں۔

واضح ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کے باعث ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ”نااہل حکمران پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے“

سابق وفاقی وزیراطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنے نااہل اور ڈاکو مسلط ہیں یہ پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -