کینسر کو شکست دے کر عرفان خان تیزی روبہ صحت ہونے لگے
The news is by your side.

Advertisement

کینسر کو شکست دے کر عرفان خان تیزی سے روبہ صحت

ممبئی: کینسر کے موذی مرض سے لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان بیماری کو شکست دینے کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار کینسر کی تشخیص کے بعد سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اُن کی گزشتہ دنوں چھٹی کیمو تھراپی ہوئی۔

عرفان خان کے ڈاکٹرز نے پانچویں تھراپی کے بعد نوید سنائی تھی کہ نیورو انڈرو کرائن ٹیومر میں مبتلا اداکار نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی اور اس میں مکمل فتح کا صرف ایک مرحلہ باقی ہے جسے وہ آئندہ چند روز میں عبور کرلیں گے۔

اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ’اداکار کی چھٹی (6) کیموتھراپی کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا اور اب وہ تیزی سے صحت مند ہورہے ہیں، آئندہ چند روز میں ڈاکٹرز ایک ٹیسٹ کریں گے جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئے گی کہ کینسر کا مرض کس حد تک ختم ہوا۔

مزید پڑھیں: کینسر سے لڑتے عرفان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے

قبل ازیں چار اگست کو عرفان خان کی چوتھی کیمو تھراپی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنی زندگی سے مایوس نظر آئے ، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ لوگوں کو بتاؤں میں چند ماہ میں دنیا چھوڑ سکتا ہوں‘۔

عرفان خان کا کہنا تھا کہ میری کیمو تھراپی کے چھ سیشن ہیں جس میں سے چار سیشن مکمل ہوگئے جبکہ تھراپی مکمل ہوجائے گی تو ڈاکٹرز ایک ٹیسٹ کر کے نتیجہ دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ زندگی کی جنگ لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے  خوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ اُن کو نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر سے لڑنے والے اداکارعرفان خان کس حال میں ہیں؟ تصویر سامنے آگئی

شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ کیمرتھراپی کینسر سے نجات کا طریقہ علاج ہے، چھ مراحل سے گزرنے کے بعد مریض کے 70 سے 80 فیصد طبیعت ٹھیک ہونے کی امید ہوتی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں