ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے باکس آفس پر فلموں کے ذریعے کروڑوں کمائے مگر ایک خان ایسا بھی جس نے آمدنی کے معاملے میں ان تینوں خانز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے باکس آفس پر 22000 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک اداکار نے اس حساب کو بدل کر رکھ دیا، کیونکہ اس نے مغربی سنیما میں بھی غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے، انہوں نے ڈالرز اور پاؤنڈز میں اربوں کمائے، وہ نہ صرف بالی ووڈ بلکہ تینوں خانوں سے بھی آگے نکل گئے۔
رپورٹس کے مطابق اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والے مرحوم عرفان خان آج بھی دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے بھارتی اداکار مانے جاتے ہیں۔ تین دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں انہوں نے ایسی فلموں میں کام کیا جنہوں نے دنیا بھر میں تقریباً 4 ارب ڈالرز کمائے۔
عرفان خان نے اپنے کیریئر کے دوران کئی بین الاقوامی فلموں میں کام کیا اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ پہچانے جانے والے بھارتی اداکار بن گئے۔ 2006 کی دی نیم سیک سے لے کر 2016 کی انفرنو تک، ان کی ہالی ووڈ فلموں نے بھارتی کرنسی میں تقریباً 21 ہزار کروڑ روپے کمائے۔
اکشے کمار نے اداکاری سے بریک لے لیا، وجہ بھی بتادی
مرحوم اداکار کی بھارت میں بنی فلموں نے بھی ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، جن میں پیکو اور غنڈے شامل ہیں، جنہوں نے سو کروڑ سے زیادہ کمائی کی۔ ان میں پیکو ان کی سب سے بڑی بھارتی ہٹ فلم ثابت ہوئی، جس نے دنیا بھر میں 141 کروڑ (23 ملین ڈالر) کی آمدنی حاصل کی۔ مرحوم اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز 1987 میں ٹی وی شو سے کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


