تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار کی والدہ انتقال کرگئیں

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفان خان کی والدہ سیدہ بیگم کا انتقال ہفتے کی صبح بھارت کے شہر جے پور میں ہوا، اُن کی عمر 95 برس تھی۔

رپورٹ کے مطابق عرفان خان ان دنوں بھارت کے شہر ممبئی میں موجود  ہیں، کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اُن کی اپنے آبائی علاقے راجستھان واپسی ممکن نہیں ہے اسی باعث وہ اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیدہ بیگم طویل عرصے سے بستر علالت پر تھیں، انہیں چند روز قبل طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا۔ ڈاکٹرز نے سیدہ بیگم کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور انتقال کرگئیں۔

یاد رہے کہ عرفان خان کو گزشتہ دو برس قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کا انہوں نے کئی عرصہ علاج کروایا اور پھر کینسر کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

Comments

- Advertisement -