تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عرفان خان کی اہلیہ کا اپنے خاوند کے نام دل سوز الوداعی پیغام

ممبئی: ایک روز قبل اچانک انتقال کرجانے والے معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے اہلیہ نے اپنے شوہر کی وفات پر جذباتی پیغام شیئر کر کے مداحوں کو آبدیدہ کردیا۔

عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سک دار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار کے ساتھ لی گئی اپنی یادگار تصویر اپنی پروفائل پر لگائی اور گزرے ہوئے دنوں کو یاد کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے انہیں ہرطرح سے حاصل کیا، میں نے کچھ کھویا نہیں بلکہ سب کچھ پایا ہے‘۔

سوتاپا کے اس اسٹیٹس پر مداحوں نے جذباتی تبصرے کیے اور انہوں نے عرفان خان کی اگلی زندگی کے لیے آسانیوں اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

I have not lost I have gained in every which way….

Posted by Sutapa Sikdar on Thursday, 30 April 2020

یاد رہے کہ عرفان خان کی تدفین گزشتہ روز ممبئی کے ویرسوا قبرستان میں ہوئی جس میں اہل خانہ، دوستوں سمیت فلمی دنیا کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

عرفان خان نے انتقال سے قبل آخری گفتگو اپنی اہلیہ سے چند گھڑیوں پہلے ہی کی تھی۔ انہوں نے گزشتہ صبح اپنی اہلیہ کو بیٹے کو اسپتال بلایا اور اُن سے طویل بات چیت کی۔

عرفان خان نے اپنی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے میرا کام ہوگیا، میں ہار گیا ہوں، دیکھو اماں کمرے میں موجود ہیں، وہ میرے پاس ہی ہیں مجھے لینے کے لیے آئی ہیں‘۔

اس گفتگو کو سُن کر سوتاپا فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے زاروقطار رونا شروع کردیا تھا، اسی دوران عرفان خان کی طبیعت خراب ہوئی اور ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے بعد اُن کی موت کی تصدیق کی۔

Comments

- Advertisement -