تازہ ترین

عامرخان ٹکٹکی باندھ کردیکھتےتھے، ارم فاروقی، اپنا علاج کرائیں، رابطہ کمیٹی

کراچی : ایم کیو ایم کی ایم پی اے ارم عظیم فاروقی نے متحدہ بہادرآباد کے رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کردیئے، جواب میں رابطہ کمیٹی نے ان کو نفسیاتی علاج کا مشورہ دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں کشیدگی تاحال برقرار ہے فریقین ایک دوسرے پر طنز اور الزامات کے تیر چلانے میں مصروف ہیں، اس حوالے سے ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے عامرخان اور خالدمقبول صدیقی پرسنگین الزام لگادیئے۔

انہوں نےالزام لگایا کہ عامرخان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتےتھے، جس کی شکایت انہوں نے حیدرعباس رضوی سے بھی کی تھی، یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی امریکا میں جس گھرمیں رہتے تھے وہاں رشتہ بھیج دیتے، ان کی شادی بھی ایک کارکن سے ہوئی جنہیں وہ پہلے باجی کہا کرتے تھے۔

دوسری جانب ارم عظیم فاروقی کے وڈیو بیان پر ایم کیو ایم بہادر آباد کی رابطہ کمیٹی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ارم عظیم فاروقی جیسے لوگ پارٹی کے لیےدھبہ ہیں۔

انہوں نےسینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر پیپلزپارٹی کو ووٹ دیئے، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ارم عظیم فاروقی اپنے علاج کیلئے کسی ماہرنفسیات سےرابطہ کریں۔

Comments

- Advertisement -