متحدہ کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان Irum
The news is by your side.

Advertisement

متحدہ کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

نیویارک: ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت گزشتہ کچھ عرصے سے رابطے میں تھی اور انہوں نے پارٹی میں شمولیت کی پیش کش کی۔ ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کررہی ہوں۔

یاد رہے 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا، بعد ازاں انہوں نے فاروق ستار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔

پڑھیں: کراچی آنے کا مقصد استعفے کے معاملے کو حل کرنا ہے، ارم فاروقی

مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی بننے والی ارم فاروقی اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کے لیے رواں سال جنوری کی 17 تاریخ کو کراچی آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اسپیکر اسمبلی کے سامنے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

متحدہ کی سابق خاتون رکن اسمبلی نے بانی ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ارم فاروقی نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے لیے بانی ایم کیو ایم نے اُن سے رابطہ بھی کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں