site
stats
پاکستان

ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف کو بھی خیر باد کہہ دیا

کراچی: متحدہ پاکستان کے بعد سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا تحریک انصاف میں سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا کیونکہ انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیر باد کہہ دیا۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار نہیں کی تھی، مستقبل کی سیاست کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ ارم عظیم فاروقی نے یکم اگست کو سوشل میڈیا پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پی ٹی آئی کی قیادت کافی عرصے سے رابطے میں تھی اور انہوں نے شمولیت کی پیش کش کی تھی‘۔

پڑھیں: متحدہ کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

واضح رہے کہ  22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا، بعد ازاں انہوں نے فاروق ستار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔

مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی بننے والی ارم فاروقی اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کے لیے رواں سال جنوری کی 17 تاریخ کو کراچی آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اسپیکر اسمبلی کے سامنے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

متحدہ کی سابق خاتون رکن اسمبلی نے بانی ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ارم فاروقی نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے لیے بانی ایم کیو ایم نے اُن سے رابطہ بھی کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top