تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیا بابر اعظم ناکام کپتان ہیں؟

ہوم سیزن میں گرین شرٹس کی مسلسل ناکامیوں نے قومی کپتان بابر اعظم کی کپتانی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے اور کرکٹ حلقوں میں ان کی کپتانی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی میں گرین شرٹس کا حالیہ ہوم سیزن ناکام رہا اور انگلینڈ سے ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست، ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش، نیوزی لینڈ کے خلاف ڈرا سیریز کے بعد ون ڈے سیریز جیتنے کا موقع گنوانے اور سیریز مہمان ٹیم کی جھولی میں ڈال دینے سے ان کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز تو ہاری چند روز بعد نیوزی لینڈ نے بھی ون ڈے میں بازی ماری۔ ٹیم کی اس مسلسل خراب پرفارمنس نے بابر اعظم کی کپتانی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

حالیہ ہوم سیزن میں پاکستانی ٹیم نے 8 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل تین سیریز کھیلیں آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹیم نے شکست سے دوچار کیا تو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بھی فتح کا مزا چکھنے میں ناکام رہی اور سیریز ڈرا رہی۔ 8 ٹیسٹ میچوں میں سے کوئی ایک میچ بھی پاکستان ٹیم اپنے نام نہ کرسکی۔

اگر بات کی جائے بابر اعظم کی اب تک کی کپتانی کی تو ان کی قیادت میں پاکستان نے 18 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے 8 جیتے اور 6 میں شکست ہوئی جب کہ 4 میچز ڈرا ہوئے۔

بابر اعظم نے 21 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالی ان میں سے 13 میں فتح اپنے نام کی تو 7 میں شکست کا زخم بھی سہا جب کہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

قومی کپتان ٹی 20 فارمیٹ کے سب سے کامیاب کپتان کے طور پر سامنے آئے۔ ان کی قیادت میں گرین شرٹس نے 66 میچ کھیلے اور 40 میں فتح کا تاج سر پر سجایا۔ ان کی قیادت میں ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل بھی کھیلے لیکن ٹرافی نہ جیت سکے۔

Comments

- Advertisement -