تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کیا ایلون مسک مشہور ترین فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے جارہے ہیں؟

دنیا کے امیر ترین کاروباری شخصیت ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان کر دیا۔

ٹیسلا موٹرز اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے ایسی ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں جو خبروں کی زینت بن جاتی ہیں، ایسا ہی اس بار بھی ہوا ہے، ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹر پر مشہور ترین انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان کیا۔

ایلون مسک کی جانب سے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے اعلان کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ 73 ہزار سے زائد لوگوں نے صرف ٹوئٹر پر اس پوسٹ کو لائک کیا جبکہ 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ بار ری ٹویٹ کیا گیا، انگلش کلب کے مداحوں کی جانب سے ان کے اعلان کو خوب پسند کیا گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد ایلون مسک کی ایک اور ٹوئٹ سے ان میں مایوسی چھا گئی جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

اپنے اعلان سے کچھ دیر بعد ہی ٹیسلا چیف نے فٹبال کلب خریدنے کی تردید بھی کردی، انہوں نے ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ کیا آپ کلب خریدنے میں سنجیدہ ہیں؟، کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا اعلان مذاق ہے اور وہ کھیلوں کی کوئی ٹیم نہیں خرید رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میری کوئی ٹیم ہوتی تو وہ مانچسٹر یونائیٹڈ ہی ہوتی، مانچسٹر بچپن سے ہی میری پسندیدہ ٹیم ہے۔

ان کے کلب کو خریدنے کے اعلان کے بعد انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے شیئرز 17 فیصد تک بڑھ گئے، تاہم بعد ازاں ان کی جانب سے تردید کے بعد اس میں کمی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -