The news is by your side.

Advertisement

کیا فریال محمود کی شادی ختم ہوگئی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ فریال محمود نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ ’وہ اب سنگل ہیں‘۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ فریال محمود سے متعلق گزشتہ کئی ماہ سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کی طلاق ہوچکی ہے جس پر انہوں نے سخت ردعمل کا اظہار بھی کیا تھا، تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی تشہیر جاری تھی۔

اداکارہ نے اب ایک پروگرام کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اب سنگل ہیں لیکن یہ بات کسی کو بتانا پسند نہیں کرتی کیوں کہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔

میزبان نے سوال کرتے ہوئے فریال سے ان ہی کے انداز میں پوچھا کہ میں اب سنگل ہوں لیکن یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی کیونکہ یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے، جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’جی ہاں! میں اب سنگل ہوں‘۔

فریال محمود کا کہنا تھا کہ میں سنگل ہوں یہ بات لوگوں کو اس وقت پتہ چلے گی جب میں بتاؤں گی اور میں اپنے ذاتی مسئلے عوام کو نہیں بتانا چاہتی، ہر مسئلہ سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل کی شادی ہوئی تھی، جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں