site
stats
انٹرٹینمںٹ

بالی ووڈ رائٹر ’فواد خان‘ کو اپنی نئی فلم میں لینے کے خواہش مند

لاہور: بالی ووڈ انڈسٹری کے رائٹر نے اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کو کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میوزک کے بعد ڈرامہ انڈسٹری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے فواد خان نے 2014 میں بالی ووڈ فلم خوبصورت اور 2016 میں کپور اینڈ سنز میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

بھارتی فلم رائٹر پنکج دوبے نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی نئی آنے والی فلم ’Love Curry‘ میں فواد خان کو  اداکاری کرتے دیکھنا چاہتا ہوں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی تین ملکوں (بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش) کے لڑکوں کو بیان کرے گی جس کے لیے بالی ووڈ اداکار شوشانتھ ، فواد خان اور دو مزید اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اداکاروں کے خلاف بیان گن پوائنٹ پر دیا، کرن جوہر

اُن کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گے تاہم اس بارے میں رائے تبدیل بھی ہوسکتی ہے۔

دوبے کے مطابق فلم کی کہانی تین ایسے لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جو تعلیم حاصل کرنے اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ پہنچتے ہیں تاہم وہاں اپنی ثفافتی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی انہیں جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے فلم سازوں کو دھمکیاں دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی فلموں میں سے پاکستانی اداکاروں کو نکال کر بھارتی فنکاروں کو شامل کرلیا تھا اور اُن فلموں کی ریلیز روک دی گئی تھی جن میں پاکستانی فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کیا، ڈائریکٹر کا اعتراف

ہندو انتہاء پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے والے ہدایت کاروں کو آئندہ کسی بھی پاکستانی کو کام نہ دینے کی دھمکی دیتے ہوئے فلم ڈائریکٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ بھی طلب کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top