تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

غیرملکیوں کو عمان کا ویزا حاصل کرنا آسان ہوگیا؟

مسقط: سلطنت عمان نے کروناوائرس کے پیش نظر سیاحت پر عائد پابندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جس کے بعد غیرملکیوں کو سیاحتی ویزے آسانی سے مل سکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خلیجی ملک عمان اپنے ملک میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے جارہا ہے جس کے بعد سیاحتی ویزوں کا اجرا کیا جائے گا، کرونا کے باعث عمان میں سیاحت سمیت دیگر مقاصد کے لیے بھی داخلے پر غیرملکیوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر ویزے جاری کیے جائیں گے اور عمان آنے والے ان سیاحوں کو ویزوں کا اجرا کیا جائے گا جو مکمل سیاحتی پیکیج بک کرائیں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاحت کے لیے آنے والے کو ہوٹل بکنگ اور ٹورآپریٹرز سے اپنے پروگرام کا شیڈول حاصل کرنا ہوگا جس کے بعد سیاحتی ویزا دیا جائے گا۔

عمان کا 100 ممالک کیلیے ویزا سے متعلق بڑا اعلان

قبل ازیں یکم اکتوبر سے عمان نے ان افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جن کے پاس مؤثر اقامہ یا ورک ویزا ہو جبکہ عمانی سپریم کونسل نے 30 نومبر پیر کو متعدد تجارتی و صنعتی سرگرمیاں بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -