تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

کیا جنید خان بھی شوبز انڈسٹری کا حصـہ بننے والے ہیں؟

قومی کرکٹر جنید خان نے اپنے مداحوں کو ‘کچھ دلچسپ آنے والا ہے’ کہہ کر کشمکش میں مبتلا کردیا۔

معروف کرکٹر جنید خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرے ساتھ رہیے کا کچھ نیا اور دلچسپ آنے والا ہے’۔

قومی کرکٹر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹوئٹ نے مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

صارفین کا خیال ہے کہ قومی کرکٹر اب شوبز کی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھانے کو تیار ہیں۔

اس حوالے سے ایک صارف نے سوالیہ انداز میں کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا آپ کا ڈرامہ یا سیریز آنے والی ہے، جب کہ ایک صارفین نے جنید خان کی جانب سے نیا یوٹیوب چینل کھولے جانے کی پیش گوئی کی’۔

حرا نامی صارف نے قومی کرکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ آپ فواد عالم کی طرح ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں شامل نہیں ہوں گے’۔

صارف نے لکھا کہ ’ہم آپ کو دوبارہ گرین ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ہماری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

Comments