تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کیا محمد شامی ورلڈکپ کھیلنے جارہے ہیں؟

بھارتی ٹیم کے کپتان اور کوچ نے جسپت بمرا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں باہر ہونے کے بعد سینئر فاسٹ بولر محمد شامی کو متبادل کے طور پر شامل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس متبال کھلاڑی کے لیے 15 اکتوبر تک کا وقت ہے اور ہم محمد شامی کو پہلے ہی ریزور کھلاڑیوں میں شامل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں محمد شامی کی فٹنس اور مکمل صحت یابی کے حوالے سے رپورٹس کا انتظار کرنا ہوگا یہ بدقسمتی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف کورونا کی وجہ سے سیریز نہیں کھیل پائے اگر وہ حصہ ہوتے تو ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے اچھا ہوتا۔

بھارت کے اہم فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

کپتان روہت شرما نے نام لیے بغیر اشارہ دیا کہ ہم متبادل کے طور پر کسی ایسے بولر کو شامل کریں گے جسے آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ ہو جس نے آسٹریلیا میں بولنگ کی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ متبادل بولر کا نام تو نہیں پتہ لیکن ہمارے پاس آپشنز ہیں ہم ایسا بولر لائیں گے جسے آسٹریلیا کے حالات کا اندازہ ہو۔

Comments

- Advertisement -