آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اسپیڈ گن کی غلطی نے محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین فاسٹ بولر بنوا دیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنالیے ہیں، کینگروز کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں۔
نیتھن میک سوئنے 38 اور مارنوس لبوشین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ چھ وکٹیں حاصل کیں، کپتان پیٹ کمنز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پلی اننگز میں 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ٹریوس ہیڈ نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 17 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم آسٹریلیا کی اننگز کے دوران محمد سراج بولنگ کررہے تھے اور اس دوران اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل غلطی ہوئی اور سراج کی گیند کی اسپیڈ 181.6 ایم پی ایچ دکھائی گئی جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔
بعدازاں علم ہوا کہ دراصل ایسا اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا تھا۔
واضح رہے کہ کرکٹ میں سب سے تیز گیند کروانے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کی اسپیڈ سے گیند کروائی تھی۔