تازہ ترین

کیا چاولوں کا پانی جلد کے لئے فائدہ مند ہے؟

چاول ایسی غذا ہے جو ہر عمر کا فرد شوق سے کھاتا ہے اور تقریبا روز ہی ہر گھر میں چاول دسترخوان کی زینت ضرور بنتا ہے لیکن کیا آپ چاول کے پانی کی حیران کن خصوصیات سے واقف ہیں۔

پکانے کے سے پہلے چاولوں کو بھگویا جاتا ہے اور اس کا پانی پھینک دیا جاتا ہے، اگر لوگ چاولوں کے پانی کے فوائد جان لیں تو اسے پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورتی کےلیے استعمال کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کو ابال کر یا اسے پیس کر کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ چاولوں کے پاؤڈر کو شہد میں ملا کر بہترین وائٹننگ اسکرب بھی بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چاولوں پانی کی افادیت دیکھتے ہوئے بہت سی کمپنیوں نے بھی دعویٰ کرنا شروع کردیا ہے کہ ان کے شیمپو اور کریم میں چاولوں کا پانی شامل ہے، آئیے اپنے قارئین کو چاولوں کے پانی کی خصوصیات اور فوائد بتاتے ہیں،

ماہرین کہتے ہیں کہ چاولوں کا پانی ایک قدرتی ٹانک ہےجو جلد اور بالوں کو نرم و ملائم کرتا ہے کیوں کہ اس میں وٹامنز وار منرلز بھاری مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

ایکنی، کیل مہاسوں کا خاتمہ

ایکنی اور کیل مہاسے ہارمونز میں خرابی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں مگر جِلد کی صفائی سے ان میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے، چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے ایک قُدرتی دوا ہے جو جلد کے کھلے مساموں کو بند کرتا ہے اور کیل مہاسوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ چہرے پر چاولوں کے پانی کے استعمال کے لیے اسے پہلے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر روئی کی مدد سے دانوں پر لگائیں اور اس عمل 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ دہرائیں پھر دیکھیں کیسے چہرہ صاف اور شفاف ہوجاتا ہے۔

بالوں کی بہترین نشونما

چاولوں کے پانی میں موجود آئرن، زنک اور وٹامن بی کمپلیکس بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے بطور شیمپو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور چاولوں کے پانی میں سرسوں کا تیل شامل کر کے استعمال کرنے سے بال گھنے چمکدار اور نرم ملائم ہوتے ہیں۔

بہترین فیشل کلینزر

چاولوں کو پیس کر اس کا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا کر اسے بطور ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، چاول کے پانی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس کے باعث چہرے کی جھریاں ختم اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -