پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کے رہنما نے اشارہ دیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان لوک سبھا کے الیکشن سے قبل اُن کی جماعت میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن سے قبل سلمان خان کی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس میں متوقع ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو راہول گاندھی کو  بھارت کا  وزیراعظم بننے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمال ناتھ نے اشارہ دیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوگیا کہ جلد سلمان خان کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

کمال ناتھ کا کہنا تھا کہ سلمان خان آئندہ ماہ مدھیہ پردیش آئیں گے اور 18 روز تک رابطے میں رہیں گے۔ بھارتی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ سلمان خان کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن یا اُن کی انتخابی مہم کا حصہ بنا سکتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: بھارتی الیکشن، ووٹرز کی سوچ فلموں کے ذریعے تبدیل کرنے کی تیاری

یاد رہے کہ بھارت میں اپریل مئی کے دوران لوک سبھا کے انتخابات ہوں گے جس میں فتح حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردیں جبکہ حکمراں جماعت اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

مجموعی طور پر کانگریس نے مختلف علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بہت ٹف ٹائم دیا ہوا ہے جبکہ سابق حکمراں جماعت نے سیاسی افق پر نیا چہرہ پریانکا گاندھی کی صورت میں بھی متعارف کرایا جنہوں نے بی جے پی کے گڑھ میں اپنا پہلا بھرپور سیاسی شو کیا تھا۔

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت جارحیت اور فوجیوں کو استعمال کر کے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔

سیاسی میدان میں انٹری یا کانگریس میں شمولیت کے حوالے سے سلمان خان کے مینیجر کا کہنا تھا کہ دبنگ خان سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ مدھیہ پردیش میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

اُن کا کہنا تھاکہ سیاحت اور مذہبی و قومی ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت نے 18 روزہ پروگرام ترتیب دیا جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب کانگریس کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت اور قیادت اندور کی نشست سے سلمان خان کو ٹکٹ دینے کی خواہش مند ہے جس کے لیے بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جےپی نے سلمان خان کو مدھیہ پردیش کی نشست سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں