تازہ ترین

کیا موبائل فون صنعت تبدیل ہونے والی ہے؟

برلن : جرمن حکومت نے موبائل فون صارفین کی سہولت کےلیے فلیگ شپ اسمارٹ فونز میں سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس 7 سال تک لازمی فراہم کرنے کی تجویز پیش کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک جرمنی نے ایسے قوانین موبائل کمپنیوں کےلیے تجویز پیش کردی ہے جس نے اسمارٹ فونز کی صنعت بدل کر رہ جائے گی، جرمنی کی جانب سے فلیگ شپ اسمارٹ فونز جن کی عمر صرف 2 سے 3 سال ہوتی ہے ان کی سیکیورٹی اپ ڈیٹس کو 7 سال بڑھانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

جرمنی سے پہلے یورپی یونین نے 5 سال تک اپ ڈیٹس لازمی فراہم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

دوسری جانب ٹیک ایڈوائزری گروپ ( سام سنگ، ایپل اور گوگل بھی رکن ہیں ) ڈیجیٹل یورپ کی جانب سے زور دیا جارہا ہے کہ ڈیوائسز کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی حد 3 سال تک ہونی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ تاحال واحد کمپنی ہے جو صارفین کو چار سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ڈیوائسز کو پیش کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے وہ کم مدت تک سپورٹ فراہم کرنے کی خواہشمند ہیں تاکہ لوگ جلد پرانے فون کی جگہ کوئی نیا فون خریدنے پر غور کریں۔

Comments

- Advertisement -