تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

کیا کوئی بیک ڈور ڈیل ہورہی ہے؟ عمران خان سے سوال

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں سب کو پتہ چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز نے ملاقات کی، ملاقات میں
چیئرمین پی ٹی آئی سےملکی موجودہ سیاسی صورت حال پرسوال و جواب کا سیشن رکھا گیا۔

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ملکی مفاد میں ڈیڈ لاک کےخاتمے کیلئے بیٹھنے کو تیار ہیں؟ کیا کوئی بیک ڈورڈیل ہو رہی ہے؟۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈیل کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں سب کو پتہ چل گیا، عوامی سپورٹ کےساتھ اب ہم پر بھاری ذمہ داری آگئی ہے۔

آسانی سے اسلام آباد بند کرسکتا ہوں

 ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سےکر سکتا ہوں، لیکن یہ میرا آخری قدم ہوگا میں اس حد تک جانا نہیں چاہتا، ملک کو معاشی نقصان ہو سکتا ہے، سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

پنجاب حکومت میں آنے کا کیا مقصد تھا؟

ڈیجیٹل میڈیاانفلوئنسرز سے سوال جواب کے سیشن میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں آنےکا مقصد قبل از وقت انتخاب اورحمزہ کو باہرکرنا تھا۔

اےآر وائی نیوز کا کیا قصور ہے؟

اےآروائی نیوز کی بندش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز اس ملک کا سب سے پسندیدہ اور زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے، کوئی بتائے کہ اے آر وائی نیوز کو کیوں بند کیا گیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اےآر وائی نیوز کو صرف اس لئےبند کردیا کہ میری آواز دبا سکیں، اےآر وائی کونشان عبرت دوسرے میڈیا کو ڈرانےکیلئےبنایا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کبھی کسی کو چینل بند کرنے یا صحافی کو ہراساں کرنے کا نہیں کہا مطیع اللہ جان کی رہائی کا فوری حکم دیا۔

آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کچھ نہیں جانتا

عمران خان نے انتہائی حساس نوعیت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کچھ نہیں جانتا، ہر روز کوئی نئی کہانی سننے کو ملتی ہے اتنا کہوں گا کہ پاکستان کےچوروں کو بیک کروانےوالےپھنس گئےہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ پچیس مئی واقعے کے بعد پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرناچاہاتو بتایاگیا کہ پیغام ملاہے ایسا نہیں کرسکتے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کوشہدا سےمتعلق منفی مہم میں جان بوجھ کرنشانہ بنایا گیا۔

عمران خان سےچارٹرآف اکنامی سے متعلق سوال

ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیاانفلوئنسرز کی جانب سے چارٹرآف اکنامی سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس پر عمران خان نے کہا کہ اگر شہبازشریف سنجیدہ ہیں تواپنے بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک لےآئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عظمیٰ بخاری سےکہیں اپنےخاوند کو پولیس کی تحویل میں دیں، جو شہباز گل سےاگلوانا ہے وہ عظمیٰ کا خاوند اگل دےگا۔

سلمان رشدی سےغلیظ انسان ہے

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں عاشق رسول ہوں نبی سے محبت تک ایمان مکمل نہیں ہوتا،اپنی گفتگو میں انہوں نے سلمان رشدی کو غلیظ انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فتنہ ہے۔

ڈیجیٹل میڈیاانفلوئنسرز سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔