منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

کیا انگلیوں سے نکلنے والی چمک کی وجہ کوئی ’جن‘ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب میں انگلیوں سے نکلنے والی پراسرار چمک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

سعودی عرب میں آج کل انگلیوں سے نکلنے والی پراسرار چمک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

العربیہ نیٹ کے مطابق القصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسند نے واضح کیا ہے کہ ’بعض صارفین کا یہ خیال ہے کہ انگلیوں سے نکلنے والی چمک کسی ’جن‘ کی وجہ سے ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔‘

پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹویٹ کیا کہ ’اگر آپ جنگل میں ہوں اور آسمان پر گرج چمک ہو رہی ہو تو ایسی صورت میں انگلیوں کے درمیان سے کوئی چمک نظر آئے جیسا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں نظر آرہا ہے یا آپ کے سر کے بال اوپر کی طرف اٹھ رہے ہوں تو سمجھ لیں کہ آپ پر خطر مقام پر ہیں، فوراً اپنی گھڑی اتار دیں اور موبائل، چابی سمیت دیگر دھات کی چیزوں کو خود سے دور کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ’وڈیو میں انگلیوں کے درمیان سے اٹھنے والی چمک فضائی غلاف میں آسمانی بجلی کا نتیجہ ہے، یہ کبھی کبھار گرج چمک کے آخر میں پیدا ہوتی ہے، اس قسم کے مناظر کبھی کبھار دیکھنے کو ملتے ہیں۔

المسند کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کو یہ چمک پہاڑوں کی چوٹیوں یا درختوں پر بھی دیکھنے کو ملتی ہے، کبھی یہ تاریکی کے دوران ایک جگہ سے دوسری جگہ کی جانب منتقل ہوتی بھی دکھائی دیتی ہے جسے سادہ لوح افراد ’جن‘ سمجھ بیٹھتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں