بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ سے قبل گھبراہٹ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انتہائی مضحکہ خیز انداز میں پاک بھارت ٹاکرے پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ مزاحیہ انداز میں پاک بھارت ٹاکرے پر تبصرہ کیا۔
ویرات کوہلی نے لوگوں کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جانے والا سوال لکھا کہ اتوار کو ہونے والے سب سے میچ کے لیے آپ گھبراہٹ کا شکار تو نہیں ہیں؟
جواب میں انہوں نے اپنے برانڈ کی ٹی شرٹ زیب تن کی، برانڈ کے لوگوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دیا۔
People: Big match on Sunday. You're nervous, right?
Me: pic.twitter.com/HXDWeKrYFR
— Virat Kohli (@imVkohli) October 21, 2021
ویرات کوہلی کے ٹویٹ پر مداحوں نے بھی جواب دیا اور لکھا کہ ممکنہ طور پر کوہلی اس بڑے میچ کے لیے نروس نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شاندار ریکارڈ ہے۔
کوہلی نے 2012 اور 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف نصف سنچری بنائی جس نے بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔