تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افریقہ کی امیر ترین خاتون نے کس طرح اپنے ہی ملک کو لوٹا ؟

انگولا: افریقہ کی امیرترین خاتون ازابیل ڈاس سینٹوس کے اثاثے کرپشن کے الزام میں ضبط کرلئے گئے، ازابیل نے الزامات کوسیاسی مخالفین کا پروپیگنڈا قراردیا، وہ افریقی ملک انگولا کے سابق صدرکی بیٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کس طرح افریقہ کی سب سے امیر خاتون نے بدعنوانی کے ذریعے اپنے ہی ملک کو لوٹا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ازابیل اوران کے شوہر کو سابق صدرکے دورحکومت میں مشتبہ سودوں کے ذریعے قیمتی سرکاری اثاثے خریدنے کی اجازت دی گئی، ان کے والد قدرتی وسائل سے مالا مال جنوبی افریقی ملک انگولا کے صدر تھے۔

دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ ازابیل اوران کے شوہر کو سابق مشتبہ سودوں کے ذریعے قیمتی سرکاری اثاثے خریدنے کی اجازت کس طرح دی گئی۔

انگولا کے حکام کی جانب سے ان کے خلاف مجرمانہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور آبائی ملک میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

امیر ترین خاتون کے کاروبار اور جائیدادوں کے حوالے سے افشا ہونے والے سات لاکھ سے زائد دستاویزات سامنے آئی ، حاصل ہونے والی ان دستاویزات کی چھان بین ذرائع ابلاغ کے لگ بھگ 37 اداروں بشمول ‘دی گارڈین’ نے کی ہے۔
.
کرپشن واچ کے سربراہ اینڈریو فینسٹین نے کہاہے کہ یہ دستاویزات اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح ازابیل ڈاس سینٹوس نے اپنے ملک اور اس کے شہریوں کا استحصال کیا۔

دستاویزات میں سب سے مشکوک سودا انگولا کی سرکاری تیل کمپنی سوننگول کی برطانیہ میں واقع ایک ذیلی کمپنی سے ہوا جبکہ تیل کمپنی کی سربراہ کی حیثیت سے ازابیلا نے ایک مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے 58 ملین امریکی ڈالر دبئی کی ایک کمپنی کو دیے، تاہم بعد میں پتا چلا کہ دبئی کی کمپنی کا مالک ان کا ایک دوست تھا۔

آئی سی آئی جے اور پینوراما نے مزید کچھ ایسی تفصیلات حاصل کی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ازابیل ڈاس کیسے امیر کبیر بنیں، سب سے زیادہ دولت انھوں نے پرتگال کی انرجی کمپنی گلپ میں اپنی حصہ داری کے ذریعے بنائی، یہ کپمنی ازابیل کی ایک ذیلی ملکیتی کپمنی نے انگولا کی سرکاری تیل کمپنی سے سال 2006 میں خریدی تھی۔

ازابیلا ڈاس کے شوہر سینڈیکا ڈوکولو کی کرپشن کے دستاویزات بھی سامنے آئے ہیں ، جس کے مطابق سال 2012 میں ایک یک طرفہ معاہدے پر دستخط کیے، یہ معاہدہ انگولا کی ریاستی ہیروں کی کمپنی سوڈیم کے ساتھ کیا گیا تھا، معاہدے کے 18 ماہ بعد تک انگولا کی سرکاری کمپنی سوڈیم نے شراکت داری کی مد میں 79 ملین امریکی ڈالر ادا کیے مگر ازابیلا کے شوہر نے صرف چار ملین ڈالر دیئے۔

اس ڈیل کو کامیابی پر سرکاری کمپنی سوڈیم نے ازابیلا ڈاس کے شوہر سینڈیکا ڈوکولو کو علیحدہ سے پانچ ملین یوروز کی رقم ادا کی تھی۔

دوسری جانب ازابیل نے الزامات کوسیاسی مخالفین کا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائد کیے گئے الزامات بالکل غلط ہیں ، یہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے ازابیل لندن میں رہائش پذیرہیں اورلندن میں متعدد قیمتی جائیدادوں کی مالک ہیں۔

Comments

- Advertisement -