پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

سول ایوی ایشن اہلکار نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اہلکار نے مسافر کو10لاکھ روپے واپس دلوادیے، ملنے والابیگ مسافر کو واپس لوٹا دئیے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اہلکار نے فرض شناسی اور دیانت داری کی اعلی مثال قائم کردی، ایک مسافر کی ائیرپورٹ پر 10 لاکھ روپے کی کھوئی ہوئی رقم واپس دلوا دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافر قومی ائیر لائن کی پرواز300 کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچا تھا اور واش روم میں محمد شاکر نامی مسافر اپنا پیسوں سے بھرا بیگ بھول گیا تھا۔

اس دوران سی اے اے اہلکار کو وہ بیگ ملا جس میں پاکستانی 10 لاکھ روپے موجود تھے، اہلکار کی اطلاع پر سی اے اے انتظامیہ نے سی سی ٹی کیمروں اور دیگر ذرائع سے مسافر کو تلاش کرلیا۔

بعد ازاں ائیر پورٹ مینجر عدنان خان اور ایس ٹی ایم آفتاب آصف نے مذکورہ مسافر سے اس کے بیگ کی شناخت معلوم کرکے پیسوں سے بھرا بیگ اس کے حوالے کردیا۔ مسافر محمد شاکر نے رقم واپس ملنے پر سول ایوی ایشن افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں