The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

کراچی: اسلام آباد ایئرپورٹ نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے اچھی خبر  یہ ہے کہ اب ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کا ماڈل تیار کرلیا گیا، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے سے متعلق تجاویز حکومت کو ارسال کردیں۔

منصوبے کی منظوری کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کے روٹ پر 30جدید الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جس کے آپریشن اور مرمت کے کام نجی کمپنیوں کو دیے جائیں گے۔

میٹرو بسیں چلنے کے بعد روزانہ 10ہزار سے زائد افراد پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک سفر کرسکیں گے، منصوبے کے تحت  پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک مسافروں کو 40روپے میں جدید بس کی سستی سواری میسر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے پر وفاقی حکومت 273ملین روپے سالانہ سبسڈی بھی دے گی تاکہ مسافروں کو باآسانی اور سہولت کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر کو دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے،  ایئرپورٹ تک تاحال کوئی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں