پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کفایت شعاری مہم کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو نے سرکاری ملکیتی کمپنی نیشنل گرڈ کی درخواست پر جواب طلب کرلیا ہے۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن کے ذریعے وفاق اور وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن نے تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت کو سرکاری ملکیتی کمپنیوں پر لاگو نہیں کیا جاسکتا ہے۔

یہ پڑھیں: کفایت شعاری مہم کے تحت کس کی تنخواہ سے کتنی کٹوتی ہوگی؟ نوٹیفکیشن جاری

وکیل نے کہا کہ سرکاری محکموں کو کمپنیوں میں تبدیل کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ حکومتی مداخلت کم کی جائے لیکن 14 مارچ کے نوٹیفکیشن میں تنخواہوں میں کٹوتی لازمی قرار دی گئی ہے۔

بیرسٹر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ کمپنیز قانون کے تحت درخواست گزار رجسٹرڈ کمپنی ہے حکومتی محکمہ نہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں